بدھ 25 دسمبر 2024 - 13:35
ایران میں واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی گئی

حوزہ/ ایران آنے والے زائرین کے لئے اچھی خبر ہے کہ آجمورخہ 25 دسمبر 2024ء سے ایران میں واٹس ایپ اور گوگل پلے صارفین کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی سائبر اسپیس سپریم کونسل نے 24 دسمبر 2024ء کو واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی ہٹانے کے لئے متفقہ ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلہ کے نتیجے میں دو انٹرنیٹ پلیٹ فارمز "واٹس ایپ" اور "گوگل پلے" آج بروز بدھ 25 دسمبر 2024ء کی صبح کے ابتدائی گھنٹوں سے ایرانی صارفین کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز، اعلیٰ قومی سائبر اسپیس کونسل نے ان دونوں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی فیلٹرنگ ہٹانے کے پہلے مرحلے میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ منظوری دی تھی۔

اس فیصلے کے مطابق، یہ دونوں ایپلیکیشنز لگ بھگ 27 ماہ بعد دوبارہ ایرانی صارفین کے لیے دستیاب ہو گئی ہیں اور یہ فیلٹرنگ ہر ملک کے تمام آپریٹرز پر ختم کر دی گئی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ (WhatsApp) اس وقت دنیا کی سب سے مقبول موبائل انٹرنیٹ میسجنگ سروس ہے۔ جو اسمارٹ فونز کے لیے ایک کراس پلیٹ فارم ہونے کے ساتھ ساتھ فوری پیغام رسانی کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ ٹیکسٹ پیغام رسانی کے علاوہ، صارفین ایک دوسرے کو تصاویر، ویڈیو اور صوتی پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔ گذشتہ 2 سال سے زائد عرصہ سے ایران میں واٹس ایپ پر پابندی کی وجہ سے دنیا بھر سے خصوصا پاکستان و ہندوستان سے ایران آنے والے زائرین کو اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جو کہ اب اس فیصلہ کی رو سے حل ہو گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha